SS HEADMASTER/HEADMISTRESS JOBS IN PUNJAB 2015 output_ehG634 CTI JOBS IN PUNJAB cti jOBS

ہسپتالوں میں خالی اسامیاں فوری پر کرنے کا فیصلہ , بھرتی میرٹ پر ہوگی : شہباز شریف

ہسپتالوں میں خالی اسامیاں فوری پر کرنے کا فیصلہ , بھرتی میرٹ پر ہوگی : شہباز شریف

دوردراز اور پسماندہ اضلاع میں سپیشلسٹ ‘ ڈاکٹروں کوخصوصی مراعاتی پیکیج بھی دیاجائیگا:صحت عامہ پراجلاس

ترقیاتی منصوبوں میں تاخیربرداشت نہیں،پتنگ بازی پر ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز کو معطل کرنے کے احکامات لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ شہباز شریف نے شعبہ صحت میں جامع اصلاحات کے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کی منظوری دیدی جبکہ تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر زہسپتالوں میں ڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل سٹاف کی اسامیوں پر فی الفور بھرتی کابھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت صحت عامہ سے متعلق اجلاس کے دوران صوبے کے دوردراز اور پسماندہ اضلاع میں تحصیل و ضلعی ہسپتالوں میں سپیشلسٹ اور میڈیکل ڈاکٹروں کیلئے خصوصی مراعاتی پیکیج دینے کا بھی فیصلہ ہواجبکہ اگلے ماہ تک تمام ہسپتالوں میں بنیادی ادویات کی 100فیصد فراہمی یقینی بنانے کا ہدف مقررکیا گیا،شہبازشریف نے اس موقع پرکہاکہ تمام تحصیل و ضلعی ہیڈ کو ارٹر ز ہسپتالوں میں خراب مشینری اورآلات کو مارچ تک چالو حالت میں لانے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ ان ہسپتالوں میں ضروری انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام جولائی تک مکمل کیا جائیگا۔انہوں نے اپریل تک منظور شدہ خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بھرتی کا تمام عمل مکمل طورپر شفاف اورمیرٹ پر مبنی ہوگا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں ضرورت کے مطابق ادویات کی سپلائی ،تقسیم اورسٹاک کے تمام نظام کی مانیٹرنگ کا میکنزم تیار کیا جائے ،ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اورعملے کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے کمپلینٹ سیل بنائے جائیں۔دریں اثنا وزیراعلیٰ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پیشرفت کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران انکاکہناتھاکہ عوام کی سہولت کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل انتہائی ضروری ہے ،تمام محکمے ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل یقینی بنائیں، تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے سخت محنت اورپیشہ ورانہ انداز سے کام کرنا ہوگا،متعلقہ محکمے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کی پالیسی پر سختی سے عملدر آمد یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈزکوبروقت اور مقررہ مدت کے اندر استعمال کرنیوالے افسروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی جبکہ خراب کارکردگی پر بازپرس ہوگی۔ مزیدبرآں وزیراعلیٰ نے لاہو راورشیخوپورہ میں پتنگ بازی کے بعض واقعات اور ڈورپھرنے سے بچی کے زخمی ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او ز کو فی الفور معطل کرنے کے احکامات دیدئیے جبکہ پتنگ بازی پرپابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت بھی کی،اجلاس کے دوران شہباز شریف کاکہناتھاکہ پتنگ بازی کے واقعات پہلے برداشت کئے نہ ہی آئندہ کرونگا، جس علاقے سے پتنگ بازی کی شکایت ملی وہاں کے متعلقہ پولیس افسروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ نے حکم دیاکہ پتنگوں اور ڈور کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ پولیس اور انتظامیہ پتنگ بازی پر کڑی نظر رکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>