SS HEADMASTER/HEADMISTRESS JOBS IN PUNJAB 2015 output_ehG634 CTI JOBS IN PUNJAB cti jOBS

جیلوں میں ان پڑھ قیدیوں کو پرائمری تعلیم دینے کا فیصلہ، ٹیچرز بھرتی کیلئے درخواستیں طلب

جیلوں میں ان پڑھ قیدیوں کو پرائمری تعلیم دینے کا فیصلہ، ٹیچرز بھرتی کیلئے درخواستیں طلب

ٹیچرز کو بھرتی کے بعد راولپنڈی ریجن کی پانچوں جیلوں میں تعینات کیا جائے گا جو قیدیوں کو تعلیم دیں گے ، ان اقدامات کا مقصد جرائم کر نے والے قیدیوں کو اچھا انسان بنا کر باہر بھیجنا ہے ، صوبائی حکومت

راولپنڈی ریجن کی پانچوں جیلوں میں ان پڑھ قیدیوں کو سرکاری طور پر پرائمری تعلیم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس ضمن میں پی ٹی سی ٹیچروں کی بھرتی کیلئے درخواستیں بھی طلب کر لی گئی ہیں۔جیل ذرائع نے دنیا کو بتایا کہ راولپنڈی ریجن کی جیلوں میں ایسے قیدیوں کو پرائمری تعلیم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ان پڑھ ہیں اس حوالے سے حکومت پنجاب نے ہدایات جاری کی تھیں جس کے بعد سینٹرل جیل اڈیالہ ،اٹک جیل،جہلم ،چکوال،منڈی بہائو الدین اور گجرات جیل میں قیدیوں کو سرکاری طور پر پانچویں جماعت تک پرائمری تعلیم دی جائے گی ذرائع نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے پرائمری سکول ٹیچرز( پی ٹی سی)کی بھرتی کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا جس کے لئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں ان ٹیچرز کو بھرتی کے بعد اڈیالہ جیل سمیت راولپنڈی ریجن کی پانچوں جیلوں میں تعینات کیا جائے گا جو قیدیوں کو پرائمری تعلیم دیں گے ذرائع کے مطابق ان اقدامات کا مقصد جیلوں میں جرائم کر کے آنے والے قیدیوں کو اچھا انسان بنا کر باہر بھیجنا ہے دوسری جانب رابطہ کرنے پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ نے بتایا کہ بھرتی کا عمل جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>