SS HEADMASTER/HEADMISTRESS JOBS IN PUNJAB 2015 output_ehG634 CTI JOBS IN PUNJAB cti jOBS

انسداد دہشت گردی فورس کا پہلا دستہ تیار

انسداد دہشت گردی فورس کا پہلا دستہ تیار

پاک فوج کے ماسٹر ٹرینرز سے تربیت پانے والا انسداد دہشت گردی فورس کا پہلا دستہ تیار ہو گیا۔ جوانوں نے فرضی شہر بسا کر دہشت گردوں پر قابو پانے کا کامیاب عملی مظاہرہ کیا۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وزیراعظم ، آرمی چیف ، وزیراعلیٰ پنجاب اور کور کمانڈر لاہور نے شرکت کی ۔ چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔

لاہور: ) انسداد دہشت گردی فورس نے گنجان آبادی میں چھپے دہشت گردوں کو قابو کرنے کا کامیاب عملی مظاہرہ کیا ۔ دہشت گرد گنجان علاقوں میں ٹھکانے بناتے ہیں تاکہ ان کو شناخت نہ کیا جا سکے ۔تاہم ایک ذمہ دار شہری کی جانب سے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ملنے کے بعد انٹیلی جنس ادارے متحرک ہو گئے ۔ غبارے بیچتا شخص ، ناچتے گاتے خواجہ سرا، معذور بھکاری ، چلتے پھرتے عام شہری ،پھل فروش ، حجام ،خاکروب خاتون اور موٹر سائیکل پر سوار مرد و خاتون سب انٹیلی جنس اہلکار ہیں جنہوں نے بہروپ بدل کر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی ریکی کی ۔ انسداد دہشت گردی فورس نے مصدقہ اطلاع ملنے پر کامیاب آپریشن کیا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ماہرین نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے ۔ انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ بھی ہوئی چار سو اکیس اہلکاروں کے پہلے بیج میں سولہ خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔ مہمان خصوصی وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور وزیر داخلہ چودھری نثار نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔ جوانوں نے حلف اٹھایا جس کے بعد بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو انعامات دیئے گئے۔ خصوصی دستے نے وزیر اعظم کو سلامی دی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پاسنگ آؤٹ کا معائنہ کیا۔ آئی جی مشتاق سکھیرا نے وزیر اعظم نواز شریف کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ تقریب کے آخر میں مارچ پاسٹ ہوا اور ایلیٹ فورس کے بینڈز نے دھنیں بجائیں۔ ایلیٹ فورس کے ترجمان کا کہنا ہے انسداد دہشت گردی فورس کیلئے گیارہ سو بیاسی جوانوں کا انتخاب کیا گیا دوسرے بیج میں چار سو پچیس جبکہ تیسرے میں تین سو چھتیس اہلکار شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>