SS HEADMASTER/HEADMISTRESS JOBS IN PUNJAB 2015 output_ehG634 CTI JOBS IN PUNJAB cti jOBS

اپنا روزگارسکیم : خوش نصیبوں کی تصدیق کا فیصلہ

اپنا روزگارسکیم : خوش نصیبوں کی تصدیق کا فیصلہ

ڈی سی او،سی ٹی او،ای ڈی اوایجوکیشن اورڈائریکٹر اخوت فاؤنڈیشن پرمشتمل چاررکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، امیدواروں کا کرمنل ریکارڈ اور جائیداد کی تفصیل چیک کرے گی امیدوار کو کاغذات درست نہ ہونے پر پرفارما تھری دیا جائیگا جس میں پہلے ریکارڈ درست نہ ہونے کی وجہ بتانی ہو گی ،کرمنل ریکارڈپرامیدوارکوسکیم سے خارج کردیاجائے گا

پنجاب حکومت نے اپنا روز گار سکیم کے تحت گاڑی حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد کے کاغذات کی جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس ضمن میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو نہ صرف امیدواروں کا کرمنل ریکارڈ چیک کریگی بلکہ انکی جائیداد کی تفصیل بھی چیک کی جائے گی ،کاغذات نا مکمل ہونے کی بنا پر امیدواروں کو کاغذ درست کرنے کا ایک موقع دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے پنجاب حکومت کے اپنا روز گار سکیم میں منتخب ہونے والے امیدواروں کو گاڑیاں دینے سے قبل کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کرنے کے لئے ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان ،چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ ،ای ڈی او ایجوکیشن اور ڈائریکٹر اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر اظہار الحق پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ہے جو قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے جانے والے ڈومیسائل،ڈرائیونگ لائسنس ، کرمنل ریکارڈ ، فیملی کی جائیداد جو 20لاکھ سے زائد نہیں ہونی چاہیے اور امیدوار کہیں نوکری تو نہیں کرتا کی تمام تفصیلات حاصل کرے گی ،اس ضمن میں کمیٹی تمام متعلقہ محکموں سے جلد از جلد انکوائری کرائے گی اور آج ہی تمام متعلقہ محکموں کو امیدواروں کی تفصیلات بھجوادی جا ئیں گی ،کمیٹی کوہدایت کی گئی ہے کہ امیدوار کے کاغذات درست نہ ہونے کی صورت میں انہیں پرفارما تھری دیا جائے گا جس میں انہیں پہلے ریکارڈ درست نہ ہونے کی وجہ بتانی ہو گی اسکے بعد انہیں ایک بار کاغذات دوبارہ درست کرنے کا موقع بھی دینے کی ہدایت کی گئی ہے ،بتایا گیا ہے کہ اگر امیدوار پھر بھی ریکارڈ درست نہ کر سکے یا ا س کاکوئی کرمنل ریکارڈ پایا گیا تو اسے اس سکیم سے خارج کر دیا جائے گا ۔

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>