SS HEADMASTER/HEADMISTRESS JOBS IN PUNJAB 2015 output_ehG634 CTI JOBS IN PUNJAB cti jOBS

ریلوے میں 4 ہزار بھرتیوں کی پلاننگ

ریلوے میں 4 ہزار بھرتیوں کی پلاننگ

جلد وزارت ریلوے سے نئی بھرتی کرنے کے متعلق اجازت لی جائے گی جس کے بعد باقاعدہ اشتہارات جاری کئے جائیں گے ، تمام بھرتی این ٹی ایس کے ذریعے کی جائے گی 392اسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد مزید اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور، سب انجینئر، پوائنٹس مین، سٹیشن ماسٹر، گارڈ اور سویپر کی سیٹوں پر بھرتی کی جائے گی

لاہور ریلوے حکام نے ضروری آپریشنل اسامیوں پر 4ہزار سے زائد افراد کی نئی بھرتی کرنے کیلئے پلاننگ شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے ملک بھر میں ریلوے کی ضروری خالی اسامیوں کی تفصیلات جمع کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں وزارت ریلوے سے نئی بھرتی کرنے کے متعلق اجازت لی جائے گی جس کے بعد باقاعدہ اشتہارات جاری کئے جائیں گے اور تمام بھرتی این ٹی ایس کے ذریعے کی جائے گی ، ذرائع کے مطابق اس سے قبل ریلوے حکام نے اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیوروں کی137 اسامیوں، سب انجینئر کی220 اور پاور وین آپریٹرز کی35 سیٹوں پر امیدواروں کے انٹرویو مکمل کر لئے ہیں اور تمام اسامیوں پر بھرتی این ٹی ایس کے ذریعے کی گئی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن اسامیوں پر لازمی بھرتی کی ضرورت ہے صرف ان سیٹوں پر مزید بھرتی کی جائے گی اور ایسی4ہزار سے زائد اسامیاں ہیں جہاں نئی بھرتی کیلئے پلاننگ شروع کر دی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق ریلوے میں 392اسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد مزید اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور، سب انجینئر، پوائنٹس مین، سٹیشن ماسٹر، گارڈ اور سویپر کی سیٹوں پر بھرتی کی جائے گی اور اس حوالے سے ریلوے کی تمام ڈویژنوں کے متعلقہ افسران سے تفصیلات مانگ لی گئی ہیں ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور، گارڈ، پوائنٹ مین اور دیگر آپریشنل اسامیاں کئی سالوں سے خالی ہیں جس کے باعث ایک ٹرین ڈرائیور سے کئی کئی گھنٹے کام لیا جاتا ہے ، جنر ل منیجر ریلوے جاوید انور بوبک نے بتایا کہ جن امیدواروں کی بھرتی کی گئی ہے ان کی فہرستیں پہلی بار ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں ،این ٹی ایس کے ذریعے ہونے والی بھرتی کے متعلق ریلوے کو ایک بھی شکایت نہیں ملی اور آئندہ بھی بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے ہو نگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>