SS HEADMASTER/HEADMISTRESS JOBS IN PUNJAB 2015 output_ehG634 CTI JOBS IN PUNJAB cti jOBS

اساتذہ کے دوران تدریس موبائل فون سننے پر پابندی

اساتذہ کے دوران تدریس موبائل فون سننے پر پابندی

ای ڈی اوز سمیت محکمہ تعلیم کے افسران کو سکولوں میں مو با ئل کا استعما ل روکنے کیلئے چھا پے مارنے اور خلاف ورزی پرہیڈماسٹراورہیڈمسٹریس کیخلاف کارروائی کی ہدایت اساتذہ آتے ہی اپنے مو بائل فون سکول سربراہ کو جمع کروا ئیں گے اور چھٹی کے وقت واپس لے سکیں گے :ذرائع ،پا بندی بنیادی حقو ق کی خلاف ورزی ہے :اساتذہ

لاہور : محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کے تعلیمی اداروں میں مو بائل فون استعمال کر نے پر پابندی لگاتے ہوئے تدریس کے دوران مو بائل فون استعمال کر نیوالے اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کاعندیہ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطا بق محکمہ تعلیم نے صو بہ بھر کے ای ڈی اوز ایجوکیشن کو احکامات جاری کئے ہیں کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی طر ف سے مو بائل فون استعمال کر نے پر ایکشن لیا جا ئے ۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری تعلیم کی طر ف سے سکولوں کے وزٹ کے دوران یہ بات نوٹ کی گئی تھی کہ اساتذہ تدریس کے دوران موبائل فون کااستعمال کر تے ہیں جس کی وجہ سے طلبا وطالبات کا قیمتی وقت ضائع ہو تا ہے ۔ ذرائع کے مطا بق تمام اضلاع میں ای ڈی اوز سمیت محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ سکولوں میں مو با ئل فون کا استعما ل روکنے کیلئے چھا پے مارے جائیں اور جس سکول میں اساتذہ مو بائل فون استعما ل کر یں وہاں کے ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس کیخلاف کارروائی کی جا ئے گی۔ذرائع کے مطا بق سکولوں کے نتا ئج خراب آ نے کی ایک بنیادی وجہ یہ بھی ہے کہ اساتذہ گھنٹوں مو بائل پر گپ شپ کر تے ہیں،سکول سربراہان کی طر ف سے اساتذہ کو تحریری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ، اساتذہ سکولو ں میں آتے ہی اپنے مو بائل فون سکول سربراہ کو جمع کروا ئیں گے اور چھٹی کے وقت واپس لے سکیں گے ۔اساتذہ نے محکمہ تعلیم کے اس فیصلہ پر احتجا ج کر تے ہوئے کہا کہ مو با ئل فون ضرورت کی چیز ہے اور یہ پا بندی بنیادی حقو ق کی خلاف ورزی ہے ، پنجاب ٹیچرز یو نین کے مر کزی سیکرٹری جنر ل محمد کا شف کا کہنا ہے کہ یہ پا بندی بے جا ہے کیونکہ اساتذہ کو کو ئی ایمر جنسی بھی ہو سکتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>