SS HEADMASTER/HEADMISTRESS JOBS IN PUNJAB 2015 output_ehG634 CTI JOBS IN PUNJAB cti jOBS

35لاکھ42ہزارانرجی سیورتقسیم 30نومبر تک ہدف مکمل کرنیکی ہدایت

35لاکھ42ہزارانرجی سیورتقسیم 30نومبر تک ہدف مکمل کرنیکی ہدایت

35لاکھ42ہزارانرجی سیورتقسیم 30نومبر تک ہدف مکمل کرنیکی ہدایت

pm inergy saver program

سیالکوٹ سرکل میں 11لاکھ46ہزار ، گجرات سرکل میں 10 لاکھ 80ہزار ، کینٹ سرکل میں7لاکھ21ہزار اورسٹی سرکل میں 6لاکھ52ہزار انرجی سیورز تقسیم کئے گئے صرف سٹی سرکل نے ہدف مکمل کیا،30نومبر تک باقی57545انرجی سیور تقسیم کرنے کاحکم،مختلف ٹیموں نے 26لاکھ97ہزار سے زائدبلب سٹورز میں جمع کروادیئے

گوجرانوالہ(سپیشل رپورٹر)وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کی بچت مہم کے سلسلے میں گوجرانوالہ ریجن میں 35لاکھ 42ہزار 455انرجی سیورز تقسیم کردئیے گئے ہیں جبکہ 57ہزار 545انرجی سیورز تقسیم کرنے کیلئے 30نومبر تک کا ٹارگٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیپکو نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ،گجرات، حافظ آباد، نارووال، منڈی بہاؤالدین کے اضلاع میں 36لاکھ انرجی سیورز تقسیم کرنے کیلئے بھجوائے تھے ، اس سکیم کے تحت صارفین سے بلب وصول کرکے انہیں انرجی سیورز دیئے جارہے ہیں۔منصوبے کے مطابق سیالکوٹ سرکل کو 11لاکھ46ہزار انرجی سیورز، گجرات سرکل کو 10 لاکھ 80ہزار انرجی سیورز، کینٹ سرکل کو 7لاکھ21ہزار انرجی سیورز، سٹی سرکل کو 6لاکھ52ہزار انرجی سیورز تقسیم کئے گئے ۔ چیف ایگزیکٹو گیپکو ظہور احمد چوہان کو بھجوائی جانے والی رپورٹ کے مطابق اب تک صرف سٹی سرکل نے 100فیصد ٹاسک پورا کرلیا ہے اور 6لاکھ52ہزار 378 انرجی سیورز تقسیم کرلئے ہیں۔کینٹ سرکل نے 6لاکھ 82ہزار 691انرجی سیورز تقسیم کئے ہیں اور اس کے 38ہزار 931انرجی سیورز تقسیم نہیں ہوسکے ، گجرات سرکل نے دس لاکھ 69ہزار 404انرجی سیورز تقسیم کئے ہیں اور اس کے 10ہزار 596انرجی سیورز سٹورز میں پڑے ہوئے ہیں۔ سیالکوٹ سرکل نے 11لاکھ 37 ہزار 982 انرجی سیورز تقسیم کئے ہیں اور اس کے 8ہزار 18انرجی سیورز تقسیم نہیں ہوسکے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مختلف ٹیموں نے 26لاکھ 97ہزار 968بلب اکٹھے کرکے سٹورز میں جمع کروادیئے ہیں۔ مجموعی طور پر 98فیصد مہم مکمل ہوچکی ہے ۔گیپکو چیف ظہور احمد چوہان نے حکم جاری کیا کہ 5روز کے اندر اندر سٹورز میں موجود 57ہزار 545 انرجی سیورز بھی تقسیم کرکے 100فیصد ٹارگٹ پورا کیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>