SS HEADMASTER/HEADMISTRESS JOBS IN PUNJAB 2015 output_ehG634 CTI JOBS IN PUNJAB cti jOBS

پی ٹی سی ایل کے 407 ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کی آفر

پی ٹی سی ایل کے 407 ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کی آفر

1سے 17ویں سکیل کے ملازمین کوپیشکش کی گئی،10سے 44لاکھ تک رقم ملے گی،آفر قبول کرنے کا فیصلہ ملازمین کی مرضی ہے :حکام گوجرانوالہ ڈویژن میں پی ٹی سی ایل کے 407 افسران و ملازمین کو ادارے پر بوجھ پر قرار دیتے ہوئے گولڈن ہینڈ شیک کی پیشکش کردی گئی

پی ٹی سی ایل حکام کی جانب سے فوری طور پر نوکری چھوڑنے والے افراد کیلئے ان کے رینک ،مدت نوکری اور سکیل کے حساب سے الگ الگ پیکیجز پر مشتمل سیل شدہ لفافے ملازمین کے سپرد کر دیئے گئے ۔پی ٹی سی ایل ذرائع کے مطابق جن ملازمین کو آفر دی گئی ہے ان کی عمریں 35 سے 57 سال کے درمیان اور وہ ایک سے 17ویں سکیل تک کے ملازمین ہیں جو مختلف اضلاع میں سپروائزر،ایس ڈی او،ٹیکنیشن،لائن مین،ٹیلی فون آپریٹر،کلرک اور ڈرائیورز وغیرہ کے طور پر ڈیوٹی دے رہے ہیں۔آفر قبول کرنے والے ملازمین کو ان کے سکیل اور محکمہ میں گزارے گئے وقت کے حساب سے 10 سے لے کر 44 لاکھ روپے تک رقم ادا کی جائے گی۔پی ٹی سی ایل ذرائع نے دنیا کو بتایا کہ گزشتہ روز ریجنل آفس میں گوجرانوالہ،سیالکوٹ،حافظ آباد،نارووال،منڈی بہائو الدین اور گجرات کے مختلف دفاترمیں کام کرنے والے 407 ملازمین کو ان کے پیکیجز کے لفافے دیئے گئے تاہم آفر کو قبول کرنا یا نہ کرنا ملازمین کی صوابدید ہے ۔آفر قبول کرنے والے ملازمین کو رقوم کی ادائیگی کے بعد نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا اور جو ملازمین گولڈن ہینڈ شیک کی بجائے نوکری کرنے کو ترجیح دیں گے ان کو نوکری کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>