SS HEADMASTER/HEADMISTRESS JOBS IN PUNJAB 2015 output_ehG634 CTI JOBS IN PUNJAB cti jOBS

انسداد دہشتگردی فورس کی یکم دسمبر سے تربیت

انسداد دہشتگردی فورس کی یکم دسمبر سے تربیت

التواء کے شکار145امیدواروں کے میڈیکل کے لئے 3رکنی میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیدیا گیا ، پہلے بیچ میں اٹک، جہلم، چکوال اور راولپنڈی کے امیدوار شامل

انسداد دہشت گردی فورس(ctf)کے کارپورل کی بھرتیوں کے راولپنڈی ڈویژن کے پہلے 133رکنی بیچ کے کال لیٹر جاری،یکم دسمبر سے تربیت شروع ہو گی۔التواء کے شکار145امیدواروں کے میڈیکل کے لئے 3رکنی میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیدیا گیا تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خلاف بننے والی نئی فورس انسداد دہشت گردی فورس(ctf) میں بھرتی کے خواہشمند راولپنڈی ڈویژن کے امیدواروں کا طویل عرصے کے بعد معاملہ حل کر لیا گیا ہے اور بلوائے کے منتظر133کارپورل کو کال لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ یکم دسمبرکو ایلیٹ سکولز بیدیاں میں رپورٹ کریں اور اپنے ساتھ سامان ہمراہ لائیں ، یکم دسمبر سے انکی تربیت کاعمل شروع ہو جائے گا اس بیج کے شرکا کاتعلق اٹک ،جہلم، چکوال اور راولپنڈی سے ہے اور یہ پہلا بیج ہے ۔ ان کے ٹیسٹ انٹرویو کئی ماہ پہلے ہو ئے تھے ، لیکن انکو بلایا نہیں جارہا تھا ۔ اس کے ساتھ ساتھ 145امیدوار جن کے میڈیکل کا معاملہ متنازعہ ہو چکا تھا اور ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال نے غیر روایتی طریقہ کار کے تحت دیئے گئے میڈیکل پروفارمہ پر فٹ یا ان فٹ کی رپورٹ دینے سے انکار کر دیا تھا جس پر ہو م ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے الائیڈ ہسپتالوں کے پرنسپل سے بورڈ بنانے کی درخواست کی گئی تھی اس درخواست پر پرنسپل الائیڈ ہسپتال نے تین رکنی بورڈ تشکیل دیدیا ہے جس میں راولپنڈی میڈیکل کالج کے دوسینئر پروفیسر ڈاکٹرز اور ای ایم ایس ایڈمن ہولی فیملی ہسپتال شامل ہیں۔ یہ بورڈ کئے گئے ٹیسٹ پر اپنی رپورٹ دیتے ہو ئے امیدواروں کے فٹ یا ان فٹ ہو نے کی رپورٹ دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>