SS HEADMASTER/HEADMISTRESS JOBS IN PUNJAB 2015 output_ehG634 CTI JOBS IN PUNJAB cti jOBS

سی ایس ایس امتحانات کے حوالے سے اہم انکشاف

سی ایس ایس امتحانات کے حوالے سے اہم انکشاف

ایف پی ایس سی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ایس ایس کے پرچوں کی چیکنگ کرنےوالوں کو اندر کھاتے یہ احکامات دئیے جاتے ہیں کہ بھیجے جانےوالے پیکٹوں میں سے تیس یا چالیس امیدواران کو پاس کرنا ہے کیونکہ ایف پی ایس سی کے اندر بیٹھے کچھ افسران کا نظریہ ہے کہ سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنےوالوں کا جمعہ بازار نہیں لگنے دینا ہے۔
ادھر سی ایس ایس کے ناکام امیدواروں نے سکریننگ ٹیسٹ کا مطالبہ کیا ہے جبکہ کئی امیدواروں نے پیپر مارکنگ پر بھی سوالات اٹھائے، سب سے زیادہ امیدوار انگلش مضمون اور انگلش کمپوزیشن میں فیل ہوئے۔ ناکام ہونےوالے امیدواران کے مطابق سفارتی امیدواران کا صفایا صرف سکریننگ ٹیسٹ کے ذریعے ہی ہوسکتا ہے جو اس سال ہونا چاہیے تھا۔ ایک سینئر پروفیسر کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں کہ سی ایس ایس کے امتحان کا معیار بہتر بنانے کےلئے سکریننگ ٹیسٹ بہت اہم ہے اور اس ٹیسٹ سے صرف ذہین طلباءوطالبات ہی آگے آئیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ایف پی ایس سی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ اس سال سے تھریری درخواستیں جمع کروانےوالوں کا 100 نمبر کا سکریننگ ٹیسٹ ہوگا اور وہ پاس کرنےوالے امیدواران ہی سی ایس ایس کے تحریری امتحان دینے کے اہل ہوں گے جبکہ ایف پی ایس سی نے کچھ وجوہات کی وجہ سے یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>