SS HEADMASTER/HEADMISTRESS JOBS IN PUNJAB 2015 output_ehG634 CTI JOBS IN PUNJAB cti jOBS

محکمہ اینٹی کرپشن میں ملازمین کی قلت 52اہلکار مانگ لئے

محکمہ اینٹی کرپشن میں ملازمین کی قلت 52اہلکار مانگ لئے

محکمہ اینٹی کرپشن میں ڈپٹی ڈائریکٹرکی4،اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی12سٹیوں سمیت کل37سیٹیں خالی ہیں،افسران و اہلکاروں کی قلت سے انکوائریاں مسلسل التوا کا شکار ہورہی ہیں درخواست دہندگان انصاف میں تاخیر سے پریشان،سرکاری افسران خوش،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو خالی سیٹوں کی رپورٹ بھجوادی گئی ،چندروز میں تعیناتیوں کا امکان ہے :ترجمان

)ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن میں ملازمین کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ڈائریکٹر نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سے 52افسران و اہلکاران مانگ لئے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی کل 4 سیٹیں ہیں جن میں سے 3 سیٹیں خالی ہیں جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل، ڈپٹی ڈائریکٹر سیالکوٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹرگجرات شامل ہیں۔ریجن میں ایک بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات نہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی کل12 سیٹیں ہیں جو خالی ہیں، ان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز، 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل،2 اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکایات سمیت گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہیں۔ سٹاف میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس، سینئر کلرکس، جونیئر کلرکس، اسٹینو گرافر، قاصد و نائب قاصد کی مجموعی طور پر 37 سیٹیں خالی ہیں۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر سہیل انور چودھری کی طرف سے ڈی جی کو بھجوائی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افسران و اہلکاران کی شدید قلت کی وجہ سے کام بری طرح متاثر ہورہا ہے ، لوگ اینٹی کرپشن دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں لیکن ان کی انکوائریاں مسلسل التوا کا شکار ہورہی ہیں اس لئے فی الفور انکوائری افسران سمیت سٹاف کی تعیناتیاں کی جائیں تاکہ کام کی رفتار تیز ہوسکے ۔دوسری طرف جن سرکاری ملازمین کی انکوائریاں اینٹی کرپشن میں چل رہی ہیں وہ اس بات سے خوش ہیں کہ ان کی انکوائریوں پر کام تیزی سے نہیں ہورہا جبکہ درخواست دہندگان انصاف میں تاخیر سے پریشان ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن کے ترجمان نے دنیا کو بتایا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو خالی سیٹوں کے بارے میں رپورٹ بھجوادی گئی ہے امید ہے کہ چند روز میں تعیناتیاں ہوجائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>