SS HEADMASTER/HEADMISTRESS JOBS IN PUNJAB 2015 output_ehG634 CTI JOBS IN PUNJAB cti jOBS

سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں 4 اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمتوں پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ تمام سرکاری محکمے خالی آسامیوں پر بھرتیوں میں آزاد ہونگے۔ میرٹ پر نوکریاں حاصل کرنا لوگوں کا حق ہے۔ سرکاری نوکریاں میرٹ پر دی جائیں گی۔ سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو عید سے قبل 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ متاثرین کیلئے آدھی رقم صوبائی حکومت جبکہ آدھی رقم وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کی جائے گی۔ وفاقی حکومت فصلوں کا نقصان پورا کی جائے گی جبکہ گھروں کی تعمیر اور مال مویشی کے نقصان کے ازالہ کیلئے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں زائد یونٹس والوں کو سہولت دی جائے گی۔ 200 یونٹ والے صارفین کے اضافی بل اگلے ماہ ایڈجسٹ کر دیے جائیں گے۔ کابینہ کے اجلاس میں مزدور کی کم از کم تنخواہ کو 12 ہزار کرنے کو قانونی تحفظ دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 12 ہزار روپے کم از کم تنخواہ کو یقینی بنانے کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہے۔ عوامی مسائل ہمارے نہیں بلکہ گزشتہ حکومت کے پیدا کردہ ہیں۔ وزیراعظم نے بجلی کے اضافی بلوں کی تحقیقات اور سارے معاملے کا تین مختلف کمپنیوں سے آڈٹ کروانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اضافی بل محکمے کی ملی بھگت کے بغیر مکن نہیں ہیں۔ اوور بلنگ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>