SS HEADMASTER/HEADMISTRESS JOBS IN PUNJAB 2015 output_ehG634 CTI JOBS IN PUNJAB cti jOBS

رٹائرمنٹ کے لیے عمر کی حد 62 سال کرنے کی تجویز

رٹائرمنٹ کے لیے عمر کی حد 62 سال کرنے کی تجویز

 آئی ایم ایف اور سینئر بیوروکریٹس نے پاکستان میں سرکاری ملازمین کی رٹائرمنٹ کے لیے عمر کی حد 60سال سے بڑھاکر 62سال کرنے کی تجویزاسٹیبلشمنٹ ڈویژن کودے دی اوراس سلسلے میں باقاعدہ ایک ورکنگ پیپر بھی تیارکرلیا گیا جس میں کئی ترقی یافتہ ممالک سے پاکستان کا موازنہ بھی پیش کیاگیا۔

ورکنگ پیپرمیں کہاگیا ہے کہ پاکستان میں سرکاری ملازمین کی رٹائرمنٹ کے لیے عمرکی حد 60سال سے بڑھاکر 62سال  کردی جائے۔ دوسرے ممالک سے رٹائرمنٹ کی عمر کا موازنہ کرتے ہوئے بتایا گیاکہ اس وقت امریکا میں رٹائرمنٹ کی عمر67 سال، برطانیہ میں 65، سوئٹزرلینڈ 65، سویڈن 61-67 سال، اسپین 65، اٹلی60، بھارت60، یونان67، جرمنی67، فرانس62، ڈنمارک65-67 اور آسٹریلیا میں رٹائرمنٹ کے لیے عمرکی حد 70سال مقرر ہے۔

یونان اورڈنمارک میں گذشتہ سال نومبرمیں کفایت شعاری کی غرض سے عمرکی حد 65سے بڑھاکر 67سال کردی گئی۔ سب سے کم جاپان کی 55سال کوبھی بڑھاکر اب 60سال کردیا گیا۔ اس سلسلے میںآئی ایم ایف نے بھی حکومت کوتجویز دی کہ ایک اصلاحاتی پروگرام کے حصے کے طورپر پنشن بل کوروکنے کے لیے اس حدمیں اضافہ کردیا جائے۔

employees news

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>