SS HEADMASTER/HEADMISTRESS JOBS IN PUNJAB 2015 output_ehG634 CTI JOBS IN PUNJAB cti jOBS

پی ایچ اے: 450سیٹوں کیلئے 8ہزاردرخواستیں موصول

پی ایچ اے: 450سیٹوں کیلئے 8ہزاردرخواستیں موصول

جس امیدوارنے سفارش کروائی اسے نااہل قراردے دیا جائے گا:توفیق بٹ پی ایچ اے میں 450 سیٹوں پربھرتی کیلئے 8ہزار درخواستیں موصول ہوگئیں،

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) آج درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے اور امکان ہے کہ درخواستوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو بحال کرنے کیلئے نئے قائم ہونے والے ادارے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میں افسران، اسٹینو گرافرز، کلرکس، سب انجینئرز اور مالیوں کی بھرتی کیلئے 27اگست تک درخواستیں طلب کر رکھی ہیں اور اس سلسلہ میں ضلع کونسل ہال میں امیدواروں کی بڑی تعداد نے درخواستیں جمع کروائیں۔ڈیوٹی پر موجود عملے نے بتایا کہ درخواستیں لینے کیلئے 6 اہلکاروںکو تعینات کیا گیا ہے، چیئرمین پی ایچ اے توفیق بٹ نے واضح کیاکہ جس امیدوار نے سفارش کروائی اسے نااہل قرار دیدیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>