SS HEADMASTER/HEADMISTRESS JOBS IN PUNJAB 2015 output_ehG634 CTI JOBS IN PUNJAB cti jOBS

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب سکول ریفارمزروڈ میپ کا جائزہ اجلاس

اکتوبر تک 40 لاکھ بچوں کا سکولوں میں داخلے کا ہدف پورا کیا جائے گا
معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے صوبے میں ایک لاکھ 40 ہزار اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے
وسائل کے درست اور بروقت استعمال کو یقینی بنانے کیلئے استعدادکار میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے
وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی زیرصدارت آج یہاں پنجاب سکول ریفارمز روڈ میپ کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ بین الاقوامی ماہر تعلیم سر مائیکل باربرنے پنجاب سکول ریفارمز روڈمیپ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب سکول ریفارمز روڈ میپ پر عملدرآمد سے پنجاب کے تعلیمی شعبے میں خاطرخواہ بہتری آئی ہے۔ اکتوبر تک 40 لاکھ بچوں کا سکولوں میں داخلے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔گزشتہ چند برس کے دوران معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے صوبے میں ایک لاکھ 40 ہزار اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طلبا و طالبات کے گریڈ لیول کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔پنجاب حکومت صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے۔سرکاری سکولوں کو بہتر بنانے کیلئے پہلے بھی وسائل فراہم کئے ہیں اور آئندہ بھی پہلے سے بڑھ کر وسائل دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وسائل کے درست اور بروقت استعمال کو یقینی بنانے کیلئے استعدادکار میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔تعلیمی اصلاحات کے پروگرام کو مزید موثر بنانے کیلئے ڈیٹا جمع کرنے کے عمل کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے طلبا و طالبات کے گریڈ لیول کو بہتر بنانے اور کوالٹی ٹیچرز کی بھرتی کے حوالے سے سفارشات تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو 7 روز میں اپنی سفارشات وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تعلیمی اصلاحات کے پروگرام کو متحرک اور فعال انداز سے آگے بڑھایا جائے اورڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے دور دراز کے سکولوں میں سولر پینل لگانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔وزیراعلیٰ نے بعض امور میں تاخیر پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ حکام کی سرزنش کی اور کہا کہ پنجاب سکول ریفارمز روڈ میپ پر عملدرآمد کے حوالے سے سست روی کسی صورت قبول نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>